جماعت اسلامی کے سابق امیر ضلع سکھر استاد قمرالدین سومرو انتقال کر گئے

94

سکھر (اے پی پی) جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن، سابق امیر ضلع سکھر استاد قمرالدین سومرو وفات پاگئے، ان کی نماز جنازہ و تدفین آبائی گاؤں میں ہوئی جس میں جماعت اسلامی کے ذمے داران ممتاز حسین سہتو، امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو، امیر سکھر شہر زبیر حفیظ، سلطان احمد لاشاری، حافظ عبدالحلیم تنیو، مولانا بشیر احمد لاشاری، منیر احمد لاشاری، مولانا شبیر احمد لاشاری، مولانا عبدالکریم انڈھڑ، عبدالرحمان انڈھڑ، ڈاکٹر محمد علی محمدی، محمد موسی تنیو، حافظ کرم اللہ تنیو اور اسداللہ تنیو سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ دریں اثناء جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے قمرالدین سومرو کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت و درجات بلند اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔