?راچ?، شا? ف?صل ?الون? م?? پول?س اورر?نجرز?اسرچ آپر?شن،40 گرفتار

250

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی اور الفلاح میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 40 سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔آپریشن کے دوران 2 ڈاکو بھی گرفتار کر لئے گئے۔

پولیس زرائع کے مطابق رات گئے شاہ فیصل کالونی نمبر3 اور الفلاح میں پولیس اوررینجرز نےمشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے کارکنوں سمیت چالیس افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضےسے اسلحہ اور منشیات بر آمد کرلی ، گرفتار کئے گئے افراد میں دو ڈاکو بھی شامل ہے جن کا تعلق سنی تحریک سے بتایا جاتا ہے ۔

زرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے لئے شہر کے مختلف تھانوں کی نفری نے بھی حصہ لیا جبکہ اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل سیل کردیا گیا تھا کسی بھی شخص کوعلاقے سے باہر اور اندر آنے کی اجازت نہیں تھی ۔

حراست میں لئے گئے 32 افراد جرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے پولیس نے تمام افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جہاں ان سے مذید تفتیش کی جارہی ہیں۔