بھارتی عوام (این آر سی ) میں اصل پتے کی بجائے مودی کے گھر کا پتہ لکھوائیں، اروندھتی رائے

146

نئی دہلی: معروف بھارتی مصنفہ اورسماجی کارکن اروندھتی رائے کا کہنا ہے کہ نیشنل رجسٹر فار سٹیزن میں عوام اپنے اصل پتے کی بجائے مودی کے گھر کا پتہ لکھوائیں۔

دہلی یونیورسٹی میں مظاہرین سے خطاب  کرتے ہوئے معروف بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، متنازعہ شہریت قانون اور نیشنل رجسٹر آف سیٹیزن (این آر سی) قانون بھارت میں مسلمانوں، دلتوں، ادیواسیوں اور غریب عوام کے خلاف ہے۔

انہوں نے عوام سے ملک میں ہونے والی مردم شماری کی مخالفت کرنیکی اپیل کرتے ہوئے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ حکومت کو غلط نام اور پتہ فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ (این پی آر) کیلئے افسران گھروں تک جاکر ان کا نام پتہ اور دیگر تفصیلات جمع کریں گے، اس دوران عوام اپنے اصل پتے کی بجائے مودی کے گھر کا پتا لکھوائیں۔

بھارتی مصنفہ نے کہا کہ ہمیں اس متنازعہ قانون کے خلاف لڑنا ہو گا، اب تو بھارت میں سکیورٹی اہلکار مسلمان علاقوں میں بغیر ورانٹ گھروں میں گھسنا شروع ہوگئے ہیں۔