ہم گزشتہ حکومتوں سے زیادہ بزنس فرینڈلی ہے، حفیظ شیخ

76

کراچی: مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ہم پچھلی  حکومتوں سے زیادہ بزنس فرنڈلی ہےجسکی وجہ سے ہماری پالیسیوں مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔

مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت  نے بجٹ کم ہونے کے باوجود غریب عوام کی مدد  اور انکے ریلیف کے لیے کام کیا۔ہمیں معاشی اصلا حات کے دوران بہت سی مشکلات پیش آئیں جبکہ بین الاقوامی ادارے بھی  پاکستان کی  معیشت کی تعریف کرر ہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نے سابقہ حکومتوں کے لیے گئے 10 ارب ڈالر کے قرضے واپس کیے ہیں  جبکہ پاکستان کے اداروں کی بہتری کے لیے بھی   کام جاری ہے۔ہم پچھلی  حکومت سے زیادہ بزنس فرنڈلی ہےجسکی وجہ سے ہماری پالیسیوں مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔

مشیرے خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے 5 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے جبکہ  ہم نےایکس چینج ریٹ کو بھی کئی ماہ سے مستحکم رکھا ہوا ہے۔انکا کہنا ہے کے ایشین ڈیولپمنٹ بنک  نےپاکستان کوزیادہ مددفراہم کرنےکیلئےخصوصی انتظامات  کیے ہے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں اچھے لوگ اوپر آئیں اور میرٹ قائم ہو۔