محنت کشوں کے لیے کی غلام حسین انصاری کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، حبیب جنیدی

38

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب جنیدی، جنرل سیکرٹری فیاض شاہ، لعل بخش کلہوڑو و دیگر نے ضلع بدین کے سینئر جیالے اور پیپلز لیبر بیورو بدین کے سابق صدر غلام حسین انصاری کے اچانک انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی محنت کشوں کے لیے کی جانے والی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔