پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ،تعداد81 ہوگئی

44

پشاور (آن لائن) خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال کے دوران صوبے بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 81 ہوگئی ہے۔ جمعہ کو ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں 15ماہ کے بچے اوربنوں کی تحصیل بنوں کی17ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ان بچوں کے فضلہ کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گے تھے جہاں تفصیلی تجزیہ کے بعد ان بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ صوبے میں پولیو کے نئے کیسزسامنے آنے پر ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ای او سی کوآرڈینیٹرنے کہا کہ ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلوانا ضروری ہیں۔
پختونخوا/پولیو