کارگل میں145روزبعد انٹرنیٹ سروس بحال

58

کارگل(صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ کے ایک حصے کارگل میں جمعہ کو 145 دن کے بعد موبائل انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئیں۔یہ اقدام 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد موبائل فون سروسزمعطل ہونے کے 4 ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد ہوا ہے۔ جب ریاست کو2 مرکزی علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کردیا گیا تھا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کارگل میں معمول کی مکمل سروسز بحال کردی گئی ہیں، پچھلے 4ماہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ سائوتھ ایشین وائرکے مطابق کارگل میں براڈ بینڈ سروسزپہلے ہی چل رہی تھیں۔اکتوبر میں وادی کشمیر میں بی ایس این ایل نیٹ ورک پر پوسٹ پیڈ موبائل سروسز بحال کردی گئیں۔ زیادہ تر پابندیاں مرحلوں میں ہٹائی گئیں۔ اگست میں جموں اور لداخ کے 12 اضلاع اور بعد ازاں کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں موبائل فون سروسز بحال کردی گئیں۔