یورو ایشیا کراٹے چیمپین شپ میں پاکستان کی نمایاں کامیابی

121

کراچی: یورو ایشیا کراٹے چیمپین شپ میں حصہ لینے والے 23 ممالک میں سے پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے پاکستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یورو ایشیا چیمپین شپ میں پاکستان کی کامیابی نے ثاپت کردیا کہ پاکستان ہر شعبے بالخصوص کھیل و تفریح میں کسی سے پیچھے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق علی زیدی، رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر اور مولوی محمود  نے پاکستانی کراٹے کاز ٹیم میں شامل کھلاڑی راجہ عامر، شفقت، عمر فاروق اور کوچ راجہ آصف سے پی ٹی آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر علی زیدی نے کھلاڑیوں کو کامیابی پر مبارکباد دی اور بہترین کارکردگی پر انعامات بھی تقسیم کیے۔

رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے غیر ملکی زمین سرزمین پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا اور قوم کی دعاؤں سے وطن کا پرچم سربلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ متوسظ طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں۔