پنجاب میں دھند کے باعث ہونے والے حادثات میں 10 افراد جاں بحق

133

لاہور: صوبہ پنجاب میں دھند کے باعث مختلف شہروں میں حادثات کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر بہاول نگر کے علاقے لطیف آباد کے قریب دھند کے باعث بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ بس مروٹ سے لاہور جا رہی تھی۔

ایک اور حادثہ گوجرانولہ میں پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل ڈمپر کی زد میں آگئی اور 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اس ہی طرح عارف والا بائی پاس پر ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

حکام نے ہدایت کی ہے کہ گاڑیاں آہستی چلائی جائیں اور تیز رفتاری سے گریز کیا جائے۔ فوگ لائٹس روشن کی جائیں اور بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلا جائے۔