صومالیہ: کار میں نصب بم کے پھٹنے سے 76 افراد ہلاک, 90 زخمی

107

صومالیہ: دارالحکومت موگادیشو کے ایک علاقے میں کار میں نصب بم کے پھٹنے سے76 سے زائدافراد ہلاک اور 90 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق دھماکا شہر کے ایک مصروف علاقے میں ہوا جہاں سیکیورٹی چوکی اور ٹیکس آفس کی وجہ سے ٹریفک بڑی تعداد میں موجود تھی۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 76 جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 90 بتائی جارہی ہے تاہم ایک نجی امین ایمبولینس سروس کے ڈائریکٹر عبد القدیر کے بیان کے مطابق یہ تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہیں۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ  ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر یونیورسٹی کے طلباء اور دیگر عام شہری تھےجو بسوں میں دھماکے کے وقت اس علاقے سے گزر رہے تھے۔

واضح رہے کہ صومالیہ کی تاریخ میں سب بڑا حملہ اکتوبر 2017 کو ہوا تھا جس میں ایک ٹرک میں نصب بم کے پھٹنے سے 512 افراد ہلاک اور 295 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔