لا?ور م?? ان?رم???? پار? ون ?? امتحانات شروع

210

لاہور میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات برائے 2015کا آغاز ہوگیا۔

انٹر بورڈ لاہور کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔ امتحانات میں مجموعی طور پر126706طلبہ وطالبات حصہ لےرہےہیں جب کہ امتحانات میں حصہ لینے والےامیدواروں کےلئے490امتحانی مراکزقائم کیے گئے ہیں۔

امتحانی عمل کو پرامن اور شفاف بنانے کے لیے سیکورٹی کے ساتھ ساتھ ویجلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو امتحانی مراکز کادورہ کریں گی ۔امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔