دور? ?ور?ا س? قوم? ?ا?? ??م آج وطن پ?نچ? گ?

214

قومی ہاکی ٹیم دورہ کوریا مکمل کرنے کے بعد آج شب وطن واپس پہنچے گی۔

دورہ کوریا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بعد قومی ٹیم انچیون سے آج شب لاہور پہنچے گی۔دورہ کوریا کے دوران 4میں سے تین میچ کھیلے گئے ۔امپائرز کے غلط فیصلوں کے باعث دوسرا اور تیسرا میچ مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم کردیا گیا تھا جب کہ چوتھا میچ منسوخ ہوگیا ۔

متنازع سیریز میں دونوں ٹیموں نے امپائرنگ تحفظات کا اظہار کیا تھا۔سیریز کا پہلا میچ کوریا نے جیتا جب کہ دوسرا اور تیسرا میچ برابر رہا۔