چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر نے کہا ہے کہ الیکشن کے لئے اضافی وقت نہیں دیا جائیگا اگر کہیں سے دھاندلی کی شکایات موصول ہوئیں تو فوری کارروائی کی جائے گی ۔
چیف الیکشن کمشنرآزاد کشمیر نے الیکشن کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ کا عمل پرسکون انداز میں جاری ہے ابھی تک کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے ۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ پولنگ کو ہرصورت میں پرامن رکھا جائے اور اس کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا ۔
جسٹس غلام محمد مغل نے کہا کہ پولنگ اپنےپولنگ مقررہ وقت تک جاری رہے گی،مقررہ وقت میں آئےہوئےووٹررزکوووٹ ڈالنےکاموقع دیاجائےگا
واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں،مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی،تحریک انصاف، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس، جماعت اسلامی سمیت 26 جماعتیں اور آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
قانون سازاسمبلی کے 29 امیدواروں کا انتخاب آزادکشمیر کے عوام کریں گے جبکہ 12 امیدواروں کے لیے پاکستان کے مختلف حصوں میں مقیم کشمیری مہاجرین ووٹ ڈالیں گے۔