سکھر میں مکان کی چھت گرنے کے باعث 3 بچے جاں بحق، 2 زخمی

116

سکھر (صباح نیوز) سکھر کے علاقے نیو پنڈ میں مکان کی چھت گرنے سے3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیوپنڈ بھوسہ لائن میں مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دبنے سے ایک ہی خاندان کے3 بچے13 سالہ ناہید،9 سالہ بینظیر اور6 سالہ وسیم موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں بچوں کے والد ندیم شر اور اس کا 12سالہ بیٹا علی رضا زخمی ہوئے‘ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔