بلو چستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس شکیل احمد بلوچ نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دے دیا ہے۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے رجسٹرار نذیر لانگو کے مطابق جمعرات کو بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس شکیل احمد بلوچ نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے انہوں نے اپنا استعفیٰ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی کو بجھو ا دیا ہے ۔
جسٹس شکیل احمد بلوچ کا استعفیٰ منظوری کے لیے ایوان صدر کو بھیجا جائےگا جس کی باقاعدہ منظوری صدر ممنون حسین دینگے۔