سیکورٹی خدشات:گورنر ہاؤس پشاور تاحال عوام کیلیے نہ کھل سکا

64

پشاور (آن لائن)سیکورٹی خدشات کے باعث گورنر ہائوس کو ہر ہفتے کھولنے کے فیصلے پر عمل درآمد جزوی طور پرروک دیا گیا ہے جبکہ گورنر ہائوس کو پشاور میوزیم کی طرف راستہ دینے اور گورنر ہائوس کے ایک حصے کو کھولنے کے فیصلے پر عمل درآمد بھی روک دیا گیا ہے گورنر ہائوس پشاور کو وزیر اعظم کے احکامات کی روشنی میں ہر ہفتے مختلف اسکولوں ،کالجز ، یونیورسٹیوں کے طلبہکے لیے کھولا جاتا تھا ، گورنر ہائوس کے ایک حصے ( باغ ) کو محفوظ کر کے اسے آثار قدیمہ میں بھی شامل کیے جانے کااعلان کیا گیا تھا تاہم اس پربھی عمل درآمد نہ ہو سکا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث گورنر ہائوس پشاور کوطلبہ کے لیے بند کردیاگیاہے مختلف تعلیمی اداروں کی جانب سے دی جانے والی درخواستیں منظوری نہیںکی جارہی ہے ،تاہم گورنر ہائوس کی انتظامیہ نے اس سے لاعلمی کااظہار کیاہے گورنر ہائوس پشاور کو آثار قدیمہ کا حصہ دیکر ایک راستہ پشاور میوزیم کی طرف دینے کااعلان بھی کیا گیا تھا واضح رہے کہ گورنر ہائوس سندھ ، گورنرہائوس پنجاب عوام کے لیے باقاعدہ طور پر کھولا جا چکا ہے ۔ جبکہ گورنر ہائوس پشاور میں اس پر فیصلے تاحال نہیں ہوا ہے ۔