حکومت کا کام اداروں کوناکامی کے سرٹیفکیٹس دلوانا ہے، پرویزرشید

108

لاہور: رہنمامسلم لیگ (ن) پرویزرشید کا کہنا ہے کہ حکومت  کی ناقص  اقدامات کی وجہ سے ایف آئی اے،اے این ایف اور نیب ناکام ہوگئے ہیں جبکہ اس حکومت کا کام ہے کہ وہ اداروں کوناکامی کے سرٹیفکیٹس دلوائے۔

رہنماںمسلم لیگ (ن) پرویزرشید نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ حکومت  ایف آئی اے  سےوہ کام لینے کی کوشش کررہی ہےجو کام انکا نہیں ہے جبکہ ایف آئی اے سے اس طرح کام لیا جارہا ہے جیسے نیب سے لیا جارہا ہے۔حکومت نے ملک کو مذاق بنا دیا ہے آپ نے پاکستان کے ساتھ کھلواڑ شروع کردیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت  کی ناقص  اقدامات کی وجہ سے ایف آئی اے،اے این ایف اور نیب ناکام ہوگئے ہیں جبکہ اس حکومت کا کام ہے کہ وہ اداروں کوناکامی کے سرٹیفکیٹس دلوائے۔

انہوں نے کہا حکومت سمجتی ہے کی  ایف آئی اے میں لوگوں  کو طلب کرکے مہنگائی کم ہوجائے گی  لیکن ایسا نہیں ہوگا۔ایف آئی نے مجھ سے ایسے سوال پوچھے جن کا نہ سر تھا نہ پیر، پوچھا گیا پریس کانفرنس میں کون لوگ تھے؟ اسکا سب کو معلوم ہے کہ پریس کانفرنس میں کون کون تھا،پوچھا گیا کہ وڈیو کس نے دی؟جبکہ سب کو پتا ہے وڈیو کس نے دی۔مجھ سے کہا گیا دوبارہ بلواسکتے ہیں میں نے کہا جب بلائیں حاضر ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اےاین ایف حنیف عباسی اوررانا ثنا اللہ کےکیس میں ناکامی ہوئی ہے۔نوازشریف کے حوالے سے کہا کہ نوز شریف صحت مندہونےپروطن واپسی میں ایک منٹ کی تاخیر نہیں کرینگے جبکہ ابھی  نواز شریف کی طبیعت بہتر نہیں ہے دعاؤں کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ وہ شخص جو کہتا تھا این آر او نہیں دوں گا اب اپنے دوستوں کواین آر او دے رہا ہے۔