کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سال کی بہترین کمپنیز ایوارڈ تین مرتبہ جیتنے والا یو بی ایل واحد بینک بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔تقریب کا انعق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاسال کیبہترین کمپنیز ایوارڈ کی نامزدگی کے لئےکیا گیا جس میں یو بی ایل بینک کوتیسری بار یہ ایوارڈ جیتنے کا اعزاز ملا ۔ سال کی بہترین کمپنیز ایوارڈ مسلسل تیسری بارجیتنے والایو بی ایل واحد بینک بن گیا۔یو بی ایل کی جانب سے یہ ایوارڈ یو بی ایل کے چیف ایگزیکٹو اور صدر صائمہ کامل نے بینک کی نمائندگی کے طور پر وزیراعظم عمران خان سے قبول کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صائمہ کامل کا کہنا تھا کہ یہ یو بی ایل بینک کیلئے یہ بڑے فخرکی بات ہے کہ مسلسل تیسرے سال بھی یو بی ایل بہترین کمپنیوں میں شمار ہوا ہےاورایک ترقی پسند اور جدید بینک کے طور پر تسلیم کیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ یو بی ایل کی یہ کامیابی ہمارے صارفین اور بینک کی ٹیم کی سخت محنت کا نتیجہ ہے ۔
واضح رہے کہ ہر سال 25 کمپنیوں کو اس ایوارڈ کیلئے منتخب کیا جاتاہے اور انتخاب معیار کے مطابق حاصل کر دہ اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر ہوتاہے ۔