ا?گز?? ?? سربرا? شع?ب ش?خ ن? حفاظت? ضمانت ?? درخواست دائر ?رد?

200

آن لائن جعلی ڈگری کے کاروبار میں مبینہ طور پر ملوث آئی ٹی کمپنی “ایگزیکٹ” کے سربراہ شعیب شیخ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

اطلاعات کے مطابق ایگزیٹ کے سی ای او شعیب شیخ اپنی وکلاء ٹیم کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔شعیب شیخ نے اپنے وکیل انور منصور کے توسط سے ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شعیب شیخ کو ڈگریوں کے جعلی کیس میں گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد عدالت درخواست پر کچھ دیر میں فیصلہ سنائے گی۔

واضح رہے کہ جعلی ڈگریوں کے اسکینڈل کی تفتیش کے لیے ایف آئی اے نے ایگزیٹ کے سربراہ کو 2نوٹس جاری کیے ہیں تاہم اب تک شعیب شیخ ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔