ملائ?ش?ا م?? تار??نِ وطن ?? اجتماع? قبر?? در?افت ?ون? ?ا سلسل? جار?

233

ملائیشیا اورتھائی لینڈ کی سرحد کے قریب اجتماعی قبروں کے دریافت ہونے کا سلسلہ جاری ہیں اب تک مجموعی طور پر 139 قبریں دریافت کی جاچکی ہیں، خدشہ ہےکہ یہ قبریں میانمار کے مسلمانوں کی ہوسکتی ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قبروں میں سینکڑوں کی تعداد میں انسانی ڈھانچے ملےہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس کے مطابق اجتماعی قبریں ایسے علاقوں سے دریافت ہوئی ہیں جہاں انسانی اسمگلروں نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے بنگلہ دیشی اور روہنگیا تارکینِ وطن کو رکھنے کے لیے جیلیں قائم کر رکھی تھی۔

ملائیشین پولیس کے مطابق لاشوں کے بارے میں حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ان کی شناخت کا عمل جاری ہے اوردریافت ہونے والی قبروں میں مدفون لاشوں کی تعداد کاصحیح اندازہ لگانا ابھی ممکن نہیں

دوسری جانب ملائیشین وزیر داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ قبروں کے پاس سے سترہ کے قریب کیمپ بھی پائے گئے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ انسانی اسمگلنگ کے کیمپ تھے جو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پہنچنے سے قبل خالی ہوگئے ہیں ۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کی جانب سے پہلی بار انسانی اسمگلنگ کے کیمپ کے حوالے سے تصدیق سامنے آئی ہے اس سے قبل ملائیشین حکومت اپنی سرحد کے قریب ہونے والی انسانی اسمگلنگ کے الزامات کی تردید کرتی رہی ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ تھائی لینڈ میں بھی تارکینِ وطن کی ایسی ہی اجتماعی قبر دریافت ہوئی تھی جس میں 36 افراد کی لاشیں بر آمد کی گئی تھیں جن میں دفن اکثر افراد کا تعلق بنگلہ دیش اور میانمار کی مسلمان اقلیت سےتھا۔