اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی واطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عوام اور سیاست کے میدان میں ناکام ہونے کے بعد سیاسی مخالفین چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کراچی کا اصل مسئلہ ایک دہائی سے سندھ پر مسلط کرپٹ ٹولہ ہے، جب تک وہ رہے گا سندھ اور کراچی کی قسمت نہیں بدلے گی، ان کی سیاہ حرکتوں کی وجہ سے پاکستان کے عوام نے ان سے سیاسی اتحاد توڑا ہے۔
بلاول صاحب! کراچی کے مسائل سیاسی جماعت کا اتحاد توڑنے سے نہیں کرپشن، لوٹ مار اور کمیشن سے اتحاد توڑنے پر حل ہوں گے۔کراچی کا اصل مسئلہ ایک دہائی سے سندھ پر مسلط کرپٹ ٹولہ ہے۔جب تک وہ رہے گا سندھ اور کراچی کی قسمت نہیں بدلے گی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 31, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کراچی کے مسائل سیاسی جماعت کا اتحاد توڑنے سے نہیں کرپشن، لوٹ مار اور کمیشن سے اتحاد توڑنے پر حل ہوں گے، عوام اور سیاست کے میدان میں ناکام ہونے کے بعد سیاسی مخالفین چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں، عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کریں گے۔
عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے۔اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کریں گے۔عوام اور سیاست کے میدان میں ناکام ہونے کے بعد سیاسی مخالفین چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں اور سیاسی نقب زنی لگانے کی کوشش میں ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 31, 2019
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو جوڑ توڑ اور لین دین کی سیاست سے پاک کر دیا، بلاول کو حقیقی جمہوری رویوں سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی عوامی سیاست کے وارث ہیں۔
ان کی سیاہ حرکتوں کی وجہ سے پاکستان کے عوام نے ان سے سیاسی اتحاد توڑا۔وزیراعظم عمران خان نے قوم کو جوڑ توڑ اور لین دین کی سیاست سے پاک کردیا ہے۔بلاول کو حقیقی جمہوری رویوں سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی عوامی سیاست کے وارث ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 31, 2019