ملائیشیا میں زیر حراست کئی پاکستانیوں کو آج وطن واپس لایا جائے گا

120

اسلام آباد: پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے ملائیشیا میں زیر حراست کئی پاکستانیوں کو آج وطن واپس لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز ملائشیاء کی مختلف جیلوں میں قید تقریبا  250 پاکستانی شہریوں کو کوالا لمپور سے اسلام آباد لائے گی۔ قیدیوں میں سے زیادہ تر  ویزے کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے زیر حراست  تھے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی (ایس اے پی ایم) زلفی بخاری نے پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملائیشین رائل ایمنسٹی اسکیم کے تحت اندراج کے بعد زیادہ سے زیادہ پاکستانی قیدیوں کو واپس لانے کے لئے تمام وسائل متحرک کریں۔

واضح رہے کہ ملا ئشیاء رائل ایمنسٹی اسکیم کے تحت ہر سال ملک کے مختلف جیلوں میں قید غیر ملکیوں کو رہائی دیتا ہے۔ اس سال کے شروع میں 320 پاکستانی شہری پہلے ہی وطن واپس بھیج دیئے گئے تھےتاہم اب تک 190 ،8 پاکستانیوں کو ملائشیاء حکام کی طرف سے رہا کر دیا گیا ہے۔