وفاق کا ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کرنے کا فیصلہ

103

اسلا م آباد: ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے  وفاقی حکومت  نے  اراکین کو متحرک کر دیا ،رواں ہفتے اہم ملاقت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق   وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے لیے  حکومتی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی اراکین رواں  ہفتےجہانگیرترین کی قیادت میں ملاقات کرے گی۔

ملاقات میں کہ منجمد فنڈز کی بحالی، ،بلدیاتی اختارات کی واپسی، گمشدہ و اسیر کارکنان اور پارٹی آفس کھولنے کے معاملے پر تحفظات کو دور کیا جائے گا جبکہ اتحادیوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور تحریری معاہدے پر بھی غور ہوگا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے خطاب  کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے عمران خان اوراس کی حکومت کو گھر جانا ہوگا، ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد ختم کرے اور اس حکومت کو گرانے میں ہمارا ساتھ دے۔

بلاول نے ایم کیو ایم کو  وفاقی حکومت سے علیحدگی اختار کرتے ہوئے سندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور اس کے عوام کی خاطر جتنی وزارتیں وفاق میں ایم کیو ایم کے پاس ہیں ہم سندھ میں دینے کے لیے تیار ہیں، لیکن صرف شرط یہ ہے کہ عمران خان کو گھر بھیجیں۔