?وئ?? اور قلع? عبدالل? ?? پان? م?? پول?و وائرس ?? تصد?ق

284

کوئٹہ: بلوچستان میں پولیو کے نگرانی کرنے والے ادارے بلوچستان ایمرجنسی آپریشن سینٹر نےکوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی ہے

آپریشن سیںٹر کے مطابق پولیو وائرس کی تصدیق کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے بلوچستان کے پانچ اضلاع سمیت اکیاون یونین کونسلوں کو ہائی رسک قرار دے دیا گیا ہے اور وہاں سے پانی کے نمونے لیکر ٹیسٹ کے لئے بھجوادئیے گئے ہیں۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے فوری طور پر جن اضلاع میں پولیو آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، ژوب، شیرانی اور پشین شامل ہیں۔