پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ کی فاتح اسکواڈ کو بر قرار رکھا ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں دو ، تین تبدیلیاں کی گئی ہیں فاسٹ باؤلر اسٹیون فن اور جیک بال کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ بین اسٹوکس اور اینڈرسن کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے ۔
انگلینڈ کی ٹیم ممکنہ طور پر ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی ۔الیسٹرکک (کپتان)، الیکس ہیلز، جو ئےروٹ، جیمز وینس، گیری بیلنس، جونی بیئراسٹو(وکٹ کیپر)، بین اسٹوکس، معین علی، کرس ووکس، عادل رشید، اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن
یاد رہے کہ لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 75 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر تاریخی کامیابی حاصل کی تھی ۔