میکسیکو میں اہل خانہ کے سامنے صحافی کا قتل

171

 میکسیکو میں ایک اور صحافی کو اس کے اہل خانہ کے سامنے قتل کردیا گیا ہے ،رواں سال میکسیکو میں قتل ہونے والے صحافیوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق میکسیکو کی ریاست ویرکرونر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک صحافی پیڈرو ٹمایو روزیر کو ان کے گھر کے باہر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

مذکورہ ریاست میں 2010ء سے اب تک 19 صحافی قتل ہو چکے ہیں۔