فورتھ شیڈول میں شامل 26افغان باشندے افغانستان فرار

53

پشاور (آن لائن) فورتھ شیڈول میں شامل26 افغان باشندوں کے افغانستان فرارہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد آئندہ پاکستان داخلے پر پابندی کے لیے محکمہ داخلہ خیبر پختوانخوا نے سفارشات وفاق کو بھیجنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشکوک سرگرمیوں کے فہرست میں افغان باشندوں کے نام بھی شامل ہیں تاہم 26 افغان باشندوں کے فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ان باشندوں میں سے زیادہ تر پشاور رہائش پذیر تھے۔ یہ نام صوبے کے شیڈول فورتھ میں شامل 378افراد کے نام
2008ء سے 2019ء کے دوران شامل کیے گئے تھے۔ پشاور، نوشہرہ، ضلع خیبر سمیت دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے ان افغان باشندوںکو ناپسندیدہ اور مشکوک سرگرمیوں کے باعث شیڈول فورتھ میں فہرست میں شامل کیا تھا ۔ صوبائی حکومت نے افغانستان فرار ہونے کے بعد ان کے آئندہ پاکستان میںداخلے پرپابندی عاید کرنے پر انہیں بلیک لسٹ قراردینے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں اور صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سفارشات ذرائع کے مطابق وزات داخلہ کو ارسال کی جا رہی ہیں ۔