جاپان، ?و??و م?? 5.6 شدت ?ا زلزل? ، ?س? جان? نقصان ?? اطلاع ن???

215

ٹوکیو:جاپان کےدارالحکومت ٹوکیومیں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز دارالحکومت کا ساحلی علاقہ تھا

زلزلے کے باعث شہر کی عمارتیں لرز اٹھی اور شہرکا سب وےسسٹم رک گیا، زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور شہر بھر میں افراتفری پھیل گئی ۔

سونامی کے بارے میں آگہی دینے والے ادارے کے مطابق آج آنے والے زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے عوام پر سکون رہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ابھی تک کسی بھی قسم جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہیں ۔