بارودی سرنگ تباہ کرنے والا ڈرون تیار

169

افغان نژاد ولندیزی نوجوان نے دنیا بھر سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کا ایک انوکھا حل پیش کرتے ہوئے بارودی سرنگوں کو تباہ کرنے والا ڈرون تیار کیا ہے جسے مائن کافون ڈرون کا نام دیا گیا ہے۔

افغان نوجوان مسعود حسنی افغانستان میں پیدا ہوا اور چھوٹی عمر میں ہی ہالینڈ منتقل ہوگیا، نوجوان نے مائن کوفان نامی ایک پہیہ نما آلہ بھی تیار کیا ہے جو بارودی سرنگوں سے اٹے میدان میں لڑھک کر انہیں تباہ کرتا رہتا ہے۔ مسعود حسنی کا بارودی سرنگ شکن ڈرون فضا میں بلند ہوکر پہلے پورے علاقے کا نقشہ بناتا ہے جو بارودی سرنگ صاف کرنے والے فوجیوں کے مقابلے میں بہت مؤثر اور تیزرفتار طریقہ ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت بوسنیا، افغانستان، انگولا اور کمپوچیا سمیت 40 ممالک میں بارودی سرنگیں بچھی ہوئی ہیں جو روزانہ 10 افراد کو ہلاک اور درجنوں کو معذور بنارہی ہیں اور ان میں اکثریت عام شہریوں یا ان چھوٹے بچوں کی ہوتی ہے جو اس خطرے کا ادراک نہں رکھتے۔