پ? پ? 147م?? 1590وو? ناقابل شناخت

184

نادرا نے لاہور کے صوبائی حلقےپی پی 147میں دائر ووٹوں کی جانچ پڑتال سے متعلق رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع کرادی ۔

رپورٹ کے مطابق 111پولنگ اسٹیشنز کے ریکارڈ کی نادرا تصدیق کی گئی ہے۔

ریکارڈ کے مطابق6پولنگ اسٹیشنزپر3768 ووٹ کاسٹ کئے گئے جس میں 1590ووٹوں کی شناخت نہ کی جاسکی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 696ووٹ جعلی شناختی کارڈز پر ڈالے گئے۔ پولنگ اسٹیشن نمبر59پر285اور70پر178ووٹ جعلی شناختی کارڈ پرڈالے گئے۔

الیکشن ٹریبونل نادرا رپورٹ آج دوپہر 2بجے فریقین کو دے گا۔واضح رہے کہ حلقے کامیاب امیدوار ن لیگ کے محسن لطیف کی کامیابی کو تحریک انصاف کے شعیب صدیقیی نے چیلنج کررکھا ہے۔