چمڑے کے گودام میں آگ، 4 افراد جاں بحق، 19 افراد جھلس گئے

147

لاہور:چمڑے کے گودام میں آگ لگنے کے باعث 4 افراد جاں بحق جبکہ 19 افراد جھلس گئے۔

تفصیلات کے مطابق موچی گیٹ کے قریب چمڑے کے گودام میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 19 افراد جھلس جانے کہ وجہ سے ان کے جسم شدید متاثر ہوئے ہیں اورزخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

زخمی افراد کے مطابق آگ چمڑے کو لگی اوردیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، گودام کی بالائی منزل میں زیادہ تر افراد دھویں کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ عمارت میں 200 افراد رہائش پذیر تھے۔

ایس پی سٹی صفدر رضا کاظمی کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تحقیقات ٹیمیں واقعہ کی تحقیق کر رہی ہیں۔