چین پاکستان تعلقات سہی معنوں میں 1951 میں اس وقت شروع ہوئے جب پاکستان نے جمہوریہ چین کے ساتھ تائیوان میں سرکاری سفارتی تعلقات ختم کئے اور چین کو بحیثیت عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی) تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں شامل ہوا۔ اس کے بعد سے دونوں ممالک نے انتہائی قریبی اور معاون خصوصی تعلقات کی بحالی پر کافی اہمیت دی اور دونوں ممالک نے متعدد معاہدوں کے نتیجے میں باقاعدگی سے اعلی سطح کے دوروں کا تبادلہ کیا ۔ پی آر سی نے پاکستان کو معاشی ، فوجی اور تکنیکی مدد فراہم کی ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کو قریبی اسٹریٹجک اتحادی سمجھتے ہیں۔
چین کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنا پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک مرکزی حصہ ہے۔ 1986 میں صدر محمد ضیاء الحق نے سفارتی تعلقات میں بہتری لانے کے لئے چین کا دورہ کیا ۔ 1989 کے ٹینامن اسکوائر واقع کے بعدپوری دنیا میں جن دو ممالک نے چین کو کئی اہم امور پر مدد کی پیشکش کی ان میں سے ایک پاکستان بھی تھا۔
آزادی کے بعد سے پاکستان کے لئے کشمیر کا مسئلہ ہمیشہ سے اہم رہا ہے اور چین نےاس حوالے سے ہمیشہ پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی ہے جبکہ پاکستان سنکیانگ ، تبت اور تائیوان کے معاملات پر چین کی حمایت کرتارہا ہے۔
حال ہی میں ، پاکستان اور چین کے مابین معاشی تجارت میں اضافہ ہورہا ہے اور آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس کو سی پیک کانام دیا گیا ہے۔فوجی اور تکنیکی لین دین دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات پر حاوی ہے اور چین نے پاکستان کی معیشت میں سرمایہ کاری بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔سی پیک پاکستان کو چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ساتھ کاشغر کو خنجراب اور گوادر سے ملانے والی شاہراہ سے منسلک کرے گا۔پاکستان کی گوادر بندرگاہ چین کے لئے سب سے اہم تجارتی مرکز کا کام کرے گی کیونکہ اس کی زیادہ تر تجارت خاص طور پر تیل مصنوعات اس ہی بندرگاہ کے ذریعے کی جائے گی جسے چین کی اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی ، جو ایک سرکاری چینی کمپنی ہے کے زیر نگرانی ہے۔
سی پیک معاہدے میں چینی انٹرپرائزز ، گھریلو ایپلائینسز میں ہائیر ، ٹیلی کمیونیکیشن میں چائنا موبائل اور ہواوے اور کان کنی اور معدنیات میں چائنا میٹالرجیکل گروپ کارپوریشن (ایم سی سی) کے ذریعہ پہلے ہی قائم کردہ مارکیٹ کی موجودگی کو فروغ دینے کا ارادہ کیا گیا ہے۔ دوسرے معاملات میں ، جیسے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس ، سیمنٹ اور بلڈنگ میٹریل ، کھاد اور زرعی ٹیکنالوجیز کی امپورٹ اور ایکسپورٹ کی سہولت کے لئے معاون ماحول کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔ صنعتی پارکوں ، خصوصی معاشی زونز کی تشکیل ، پانی کی فراہمی ، کامل انفراسٹرکچر ، توانائی کی فراہمی اور سیلف سروس پاور کی صلاحیت میں معاونت کو بھی معاہدے میں ایک اہم عنصر کے طور شامل کیا گیا ہے۔