حکومت نے اتحادیوں کے مطالبات تسلیم کرناشروع کردیے

152

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے اتحادیوں کے مطالبات تسلیم کرنا شروع کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اتحادیوں کے مطالبات تسلیم کرنا شروع کردیے ہیں جبکہ اس سلسلے میں ایم کیو ایم،ق لیگ و دیگر اتحادی جماعتوں کو ترقیاتی فنڈز دینے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت فنڈز کی صورت میں کراچی میں پلوں کی مرمت، پانی، سیوریج اور صفائی کے لیے فراہم کرے گی۔

خیال رہے کہ جہانگیر ترین کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد سے آئندہ ہفتے ملاقات میں اس بات چیت میں مزید پیشرفت کا امکان ہے جبکہ جہانگیرترین کی سربراہی میں حکومتی ٹیم آئندہ ہفتے اتحادی جماعتوں ق لیگ، جی ڈی اے اور شاہ زین بگٹی سے بھی ملے گی۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم نے وفاقی حکومت سے کراچی سمیت سندھ بھرمیں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز مانگ رکھے تھے۔