خوشخبری: 48 ممالک کے لئے سری لنکا کا فری ویزا

181

کولمبو: سری لنکا نے 30 اپریل تک 48 ممالک کے لئے مفت سیاحتی ویزا فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی ایشین مسافروں کے لئے 20 ڈالرز  ویزا فیس اور پوری دنیا سے آنے والے زائرین کے لئے 35 ڈالرز ویزا فیس معاف کردی گئی ہے۔

وزیر سیاحت پراسنا راناٹنگا نے کہا ہے کہ سری لنکا نے 48 ممالک کے شہریوں کے لئے مفت سیاحتی ویزا کی سہولت 30 اپریل تک بڑھا دی ہے۔

سری لنکا کی طرف سے یہ پیشکش اپریل  کے تباہ کن بم دھماکوں کے بعد سامنے آئی جس میں 260 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی اور سیاحت کے لئے دنیا کے بہترین ممالک میں شمار ہونے والے ملک کی معیشت کو  سیاحوں کی 70 فیصد کمی سے شدید نقصان ہوا تھا۔

راناٹنگا نے کہا ہے کہ ہم نے اسٹیک ہولڈرز کی درخواستوں کی وجہ سے اس سہولت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 21 اپریل کوایک انتہا پسند گروپ کی طرف سےخودکش بم دھماکے کئے گئے تھے جس میں  پرتعیش ہوٹلوں اور تین گرجا گھروں میں 260 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔