چ?ئر م?ن پ?مرا چود?ر? رش?د ع?د? پر بحال

250

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کرپشن، جعلی سرٹیفکیٹ اور بے ضابطگیوں کے الزامات پر عہدے سے ہٹائے جانے والے چیئرمین پیمرا چودھری رشید کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔

سات اپریل 2014کو وزیراعظم کے ذریعے صدر مملکت کو ایڈوائس کی گئی تھی جس میں رشید چودھری  کے گریڈ 22 کو خلاف رولز قرار دیا گیا تھا۔

 وزارت اطلاعات کی چارج شیٹ میں کہا گیا تھا کہ چوہدری رشید نے خود ہی کہا کہ انہیں چیئرمین پیمرا لگایا جائے جب کہ انہوں نے گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے جعلی سرٹیفکیٹ پیش کئے تھے جس کے خلاف ان کے خلاف نیب اور ایف اٴئی اے میں انکوائریاں بھی جاری تھیں جس کو انہوں نے ظاہر نہیں کیا تھا جس کے بعد سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کی گئی تاہم کمیٹی کی جانب سے طلب کرنے کے باوجود چوہدری رشید پیش نہیں ہوئے جس کے بعد انہیں عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

چودھری رشید نے اپنی برطرفی اور قائم مقام چیئرمین پیمرا کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے چودھری رشید کو چیئرمین پیمرا کے عہدے پر بحال کردیا۔