اسد کھرل کو14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

337

وزیر داخلہ سندھ کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کو 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ، اسدکھرل کےخلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنےاورسرکاری اداروں میں مداخلت کےمقدمات درج ہیں۔

سکھر پولیس نے شکارپورروڈ سے گرفتار وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کوغیرقانونی اسلحہ رکھنےاورسرکاری اداروں میں مداخلت کےالزام میں تھرڈسول جج اینڈجوڈیشل مجسٹریٹ میڈم آدرش انورکی عدالت میں پیش کیاگیا۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں استدعا کی گئی کہ ملزم سے غیرقانونی اسلحہ رکھنےاورسرکاری اداروں میں مداخلت کےمقدمات میں پوچھ گچھ کی جانی ہے لہذا ریمانڈ دیا جائے ، جوڈیشل مجسٹریٹ  نے پولیس کی استدعا کو قبول کرتے ہوئے اسد کھرل کو چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔