حکم ملتے ہی پاکستانی کشمیر پر حملہ کردیں گے،بھارتی آرمی چیف

299

نئی دہلی: نئے بھارتی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل منوج مکنڈ نروانے عہدہ سنبھالتے ہی بڑھکیں مارنا شروع کردیں ہیں،حکم ملتے ہی پاکستانی کشمیر پر حملہ کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نئے بھارتی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل منوج مکنڈ نروانے نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے پاس پاکستان کے  کشمیر (آزاد کشمیر) میں آپریشن کے لیے کئی منصوبے موجود ہیں اور ہم کسی بھی ٹاسک کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ اگر پاکستان کے کشمیر میں فوجی آپریشن کا حکم ملا تو اس کے مقاصد کو آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے،ہم نے جموں و کشمیر سمیت تمام سرحد پر فوج تعینات کردی ہے اور اگر ضرورت پیش آئی تو ہمارے پاس کئی منصوبے ہیں جن پر عملدرآمد کیا جاسکتا ہے،اور ہم اسے کامیابی سے پورا بھی کریں گے۔