لیبیا میں مداخلت پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردگان کو وارننگ دے دی

195

.واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رجب طیب اردگان کو لیبیا میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت پر  وارننگ دے دی ہے 

وائٹ ہاؤس کے ترجمان ہوگن گڈلے نے ایک بیان میں کہا کہ ترک قانون سازوں نے طرابلس میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کو ساتھ دینے کے لئے فوجی تعیناتی کی منظوری دی ہے جس پر امریکی صدر کا کہنا ہے کہ  غیر ملکی مداخلت لیبیا کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے۔

ترکی اور قطر کی حمایت یافتہ طرابلس حکومت پر گزشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات کا حمایت یافتہ فوجی  جنرل خلیفہ ہفتاراور اس کے معاون دستے مسلسل حملے کررہے ہیں۔ اردگان نے روس پر بار بار الزام لگایا ہے کہ وہ ہفتار کی افواج کی مدد کے لئے فوجی دستے بھیج رہے ہیں جبکہ روس نے ان الزامات کی سخت تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی صدر کے ترجمان دفتر نے گذشتہ جمعہ کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ طرابلس میں قائم حکومت سے فوجی مدد کی درخواست موصول ہوئی ہے جس پر طیب اردگان نے مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔