سال 2019 میں اسرائیلی حملوں میں 33 بچوں سمیت 149 فلسطینی شہید

144

یروشلم: فلسطینی شہداء کے لواحقین کا  قومی اجتماع ہوا جس میں کہا  گیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے سال 2019 کے دوران 149 فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں 33 بچے بھی شامل ہیں اور شہید ہونے والوں میں سے 8 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

شہدا کی تعداد گذشتہ پانچ سالوں میں ہر سال شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد کے مترادف ہے جبکہ شہید ہونے والوں میں بچوں کی تعداد 33 ہے۔ غزہ میں 112 فلسطینی شہید (74 فیصد) اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 37 (33 فیصد) شہید ہوئے۔

اجتماع میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں شہید ہونے والے 69 فلسطینی اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہوئے اور ان میں سے ایک خاندان کے آٹھ افراد بھی شامل تھے جن کے گھر پر حملہ ہوا اور مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔

گزشتہ برس اسرائیل کے زیر حراست لاشوں میں قابض فوج نے مزید 15 شہدا کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لیا جس کی وجہ سے اسرائیل کے پاس موجود لاشوں کی تعداد 306 ہوگئی ہے۔