پاکستان کی فضائی حدود سے گریز کریں، امریکہ کا اپنے طیاروں کو نوٹس

205

واشنگٹن: امریکہ نے اپنے طیاروں کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال سے گریز کریں۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  امریکہ نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں اپنی فضائی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ ممکنہ دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کریں اور ہدایت کی ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے وقت وقت احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی  ایئرلائنز چاہے وہ کمرشل ہوں یا ریاستی، پاکستانی شدت پسند گروپوں کی طرف سے حملے کے خدشے کے باعث فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کریں۔ حملہ کھڑے طیاروں، لینڈنگ یا اڑان بھرتے وقت بھی ہوسکتاہے ۔

امریکی حکام کا مزید کہنا تھا  کہ تاحال پاکستانی سول ایوی ایشن میں مین پورٹیبل ایئرڈیفنس سسٹم یا مین پیڈز کچھ مشتبہ لوگوں کے ہاتھ لگنے کا خدشہ ہے اور یہ لوگ ان مین پیڈزکا غلط استعمال ایوی ایشن یا ایئرپورٹس پر کرسکتے ہیں۔