عل? گ?لان? افغانستان م?? ضامن ?? پاس پ?نچ گئ?

267

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےمغوی صاحبزادے علی حیدر افغانستان میں ضامن کے پاس پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حیدر علی گیلانی افغانستان میں ضامن کے پاس پہنچ چکے ہیں جب کہ سابق وزیراعظم اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ سیکورٹی ادارے کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کی بیٹے کی رہائی کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے اور اس حوالے سے انتظامات کیے جارہے ہیں۔یوسف رضا گیلانی کے بقول ان بیٹا افغانستان میں القاعدہ کی قید میں ہے اور اغواکاروں نے اسے مختلف لوگوں کو فروخت کیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علی حیدرگیلانی کی بازیابی کیلئےافغان حکومت کوششیں کررہی ہے۔