سکھر (آن لائن) سائٹ ایریا کی رہائشی 7 سالہ بچی رخسار لغاری میں پولیو کا انکشاف، محکمہ صحت نے تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بعد سندھ میں بھی پولیو کیسز ظاہر ہونے لگے ہیں گزشتہ روز سائٹ ایریا سکھر کی 7 سالہ بچی رخسار لغاری بھی پولیو کا شکار ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق لیبارٹری ٹیسٹ سے بچی کو پولیو کی تصدیق ہوئی ہے دوسری جانب سے پولیو کیسز کے انکشاف پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ متاثرہ بچی کے والدین پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری تھے، رینجرز اور ڈی سی کی مدد سے متاثرہ بچی کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے۔