پختونخواحکومت نے ٹیلی کام کمپنی کی رجسٹریشن معطلی کا نوٹس جاری کردیا

76

ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے ٹیلی کام کمپنی کی رجسٹریشن معطلی کا نوٹس جاری کردیا‘ خدمات پر سیلز ٹیکس کی ادائیگی نہیں کر رہی ہے‘رجسٹریشن منسوخی کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیپرا فنانس ایکٹ 2013ء کے تحت صوبے میں خدمات پر محصولات وصولی کا مجاز ادارہ ہے‘ صوبائی ریونیو اتھارٹی کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ٹیلی کمیونیکیشن سے وابستہ چند کمپنیز عوام سے سروسز کی فراہمی پر ٹیکس کٹوتی کر تی ہیں جبکہ مجاز ادارے کو ٹیکس جمع نہیں کراتیں جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے ایسی کمپنیوں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے معطلی کا نوٹس جاری کر دیے اور انہیں تنبیہہ کی کہ7 دن کے اندرصوبائی قوانین کے مطابق بقایا جات جمع کرائیں۔