راولپنڈی (آن لائن) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف نے معروف قانون دان کرنل (ریٹائرڈ ) انعام الرحیم کے مبینہ اغوا کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر سماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی ہے عدالت نے وفاق اور وزارت دفاع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ آئندہ تاریخ پر عدالت کو بتایا جائے کہ کس قانون اور شق کے تحت کرنل( ریٹائرڈ) انعام الرحیم کو تحویل میں لیا گیا عدالت میں یہ درخواست انعام الرحیم کے صاحبزادے نے دائر کی ہے۔