ماہِ رمضان میں داعش نے 393 حملے کیے، اقوام متحدہ

178

اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے شعبے کے سربراہ ڑان پال لابوردے نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان میں شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے حملوں میں نمایاں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے 16 ممالک میں اس تنظیم نے براہ راست یا بالواسطہ طور پر 393 حملے کیے۔

انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیاکہ  مستقبل میں ان حملوں میں مسلسل اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے کیوں کہ اسلامک اسٹیٹ رفتہ رفتہ ایک عسکری تنظیم سے ایک دہشت گرد تنظیم میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چھ جون تا پانچ جولائی کے درمیانی عرصے میں سب سے زیادہ دہشت گردانہ حملے شام اور عراق میں کیے گئے۔