امریکہ کے حملے سے ایران میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ سمیت ایشیا کی اسٹارک مارکیٹوں میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی جانب سے داغے گئے تین راکٹوں سے دو اہم گاڑیاں تباہ ہوئیں جس میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور موبلائزیشن فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس موجود تھے۔پاپولر موبلائزیشن فورس نے ڈپٹی کمانڈر سمیت اپنے 7 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
امریکہ کے حملے سے ایران میں پیدا ہونے والی اس کشیدگی کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ سمیت ایشیا کی اسٹارک مارکیٹوں میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق لندن میں برینٹ کروڈآئل کی قیمت 2 اعشاریہ 14 ڈالرز اضافے کے بعد 68.39 ڈالرز فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ نیویارک مرکنٹائیل ایکسچینج میں الیکٹرانک ٹریڈنگ میں بینچ مارک یو ایس کروڈ 1 اعشاریہ 87 ڈالر اضافے کے ساتھ 63.05 ڈالر فی بیرل ہوگئی جو گزشتہ روز 12 سینٹس کی کمی کے ساتھ 61.18 ڈالر پر بند ہوا تھا۔