بغیر کسی ہچکچاہٹ کے نیا اور خوبصورت ہتھیار ایران بھیجیں گے،ٹرمپ

488

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے نیا اور خوبصورت ہتھیار ایران بھیجیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایران کو ایک اور دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کسی امریکی فوجی اڈے یا کسی بھی امریکی پر حملہ کرتا ہے تو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے نیا اور خوبصورت ہتھیار ایران بھیجیں گے۔

قبل از امریکی صدر نے ایران کو خبردار کیا کہ ایران کسی بھی قسم کی حرکت کرتا ہے تو ایران کی 52 تنصیبات کو نشانہ بنائے گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں چاہتا۔