ایرانی ہیکرز نے امریکی ایجنسی کی اہم ویب سائٹ ہیکر کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فیڈرل ڈیپوزیٹری لائبریری پروگرام کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے ویب سائٹ ہیک کر نے کے بعدویب سائٹ پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تصور اور پرچم لگادیا۔
ہیکرز نے ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ایران کی سائبر طاقت کا یہ صرف چھوٹا سا مظاہرہ ہے۔
ہیکرز نے مزید لکھا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے اس کا بدلہ ضرور لے گا۔