حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ مودی انسانیت دشمن ہے اس نے کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں اور مظلوم عوام پر زندگی تنگ کردی ہے نہتے عوام پر مظالم توڑے جارہے ہیں، مودی نے ایک سیکولر ریاست کو ہٹلر ریاست بنادیا ہے جس کیخلاف خود ہندو برادری بھی آواز اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا میں متنازعہ قانون لایا گیا ہے، جس کا مقصد مسلمانوں کی نسل کشی اور اقلیتوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم کرنا ہے۔ مودی نے مسلمانوں پر بھارت کی زمین تنگ کردی ہے، اقوام متحدہ مودی کے ظلم پر نوٹس لے۔ وہ سرکٹ ہاؤس حیدر آباد میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، پی ٹی آئی کا کاروانِ یکجہتی کشمیر اتوار کو صبح حیدرآباد پہنچا جہاں ہندو برادری نے شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر ہندو برادری نے کشمیرکی آزاد اور مودی کیخلاف نعرے بازی کی، کارواں کی قیادت سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ، رکن قومی اسمبلی جے پرکاش اکرانی، اراکین سندھ اسمبلی ڈاکٹر سنجے گنگنوانی، بھگوان داس بھیل، دعا بھٹو اور دیگر قائدین کررہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ مودی انسانیت دشمن ہے اس نے کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں اور مظلوم عوام پر زندگی تنگ کردی ہے۔ نہتے عوام پر مظالم توڑے جارہے ہیں، مودی نے ایک سیکولر ریاست کو ہٹلر ریاست بنادیا ہے، جس کیخلاف خود ہندو برادری بھی آواز اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انڈیا میں متنازعہ قانون لایا گیا ہے، جس کا مقصد مسلمانوں کی نسل کشی اور اقلیتو ں کو ان کے جائز حقوق سے محروم کرنا ہے۔ مودی نے مسلمانوں پر بھارت کی زمین تنگ کردی ہے، جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ مودی کو ظلم سے روکے، مسلمانوں کو بھارت میں جان و مال، عزت و آبرو کا تحفظ دیا جائے اور کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر مسلموں کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔ آخر میں کشمیریوں کے لیے خاص دعا مانگی گئی۔