ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کو غیر جانبدار رہنا چاہیے‘ اسفندیار ولی خان

101

پشاور (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کو ملکی مفاد میں غیرجانبدارانہ کردار ادا کرتے ہوئے ملک کو ایک اور جنگ سے بچانا ہوگا‘ افغانستان کے مسئلے پر اے این پی کا موقف تاریخی تھا کہ ہمیں 2 بڑوں کی لڑائی میں نہیں کھودنا چاہیے اب بھی ہمارا موقف ہے کہ ملکی مفاد میں غیرجانبدار رہتے ہوئے ہمیں اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے چاہیے تاکہ کشیدگی کے مضر اثرات سے بھی پاکستان کو بچایا جا سکے۔